کترینہ کیف کا عامر خان کی 53 ویں سالگرہ کے موقعہ پر مبارکباد کا پیغام

دلفریب اداکارہ کترینہ کیف نے اداکار عامر خان کی 53 ویں سالگرہ کے موقعے پر انہیں ایک پر مسرت مبارکباد دی اور اس کے ساتھ ساتھ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں عامر خان اور کیترینہ دونوں اپنی نئی آنے والی فلم ’’ٹھگس آف

ہندوستان‘‘ کے ڈانس کی ریہرسل کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سالگرہ کے مسرت بخش پیغام میں کترینہ نے لکھا کہ ’عامر خان سالگرہ بہت بہت مبارک ہو اس سال کی طرح ہم بہت سے رقص ایک ساتھ کریں۔کترینہ اور عامر خان اس سے پہلے بھی سپر ہٹ فلم ’دھوم 3‘ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں اس وقت یہ دونوں بالی ووڈ اسٹارز اپنی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔عامر خان نے بدھ کے روز فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی کاسٹ کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی اس کے بعد وہ جودھ پور چلے گئے جہاں انہوں نے اپنی بیوی کرن راؤ کے ساتھ سالگرہ منائی۔سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے عامر خان نے لکھا کہ ان کی یہ سالگرہ بہت مصروفیت میں گزری انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اپنی آنے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کے حوالے سے بہت زیادہ پر جوش ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.