میڈیا مجھے بھرپورکوریج نہیں دےرہا، اداکارہ لیلیٰ

لاہور :  اداکارہ لیلیٰ کہتی ہیں کہ اداکارہ میرا نے ان کی زیرو میٹر گاڑی چھین لی ہے ، انہوں نے حمزہ شہباز شریف سے  انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ لیلیٰ نے ایک نجی تقریب میں ہنگامہ آرائی کردی ، ان کی صحافیوں سے تلخ کلامی بھی ہوئی ہے جبکہ انہوں نے صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں ملک کی سپر سٹار ہوں مگر میڈیا مجھے کوئی بھی لفٹ نہیں کرا رہا ۔میڈیا مجھے بھرپور کوریج دے اور غیر جانبداری کا ثبوت دے، تقریب کے دوران انہوں نے الزام عائد کیا کہ اداکارہ میرا نے میری زیرومیٹر گاڑی چھین لی ہے اور حمزہ شہباز شریف مجھے انصاف دلائیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.