Daily Taqat

فلم ’’سات دن محبت ان‘‘ کا پہلا گانا ریلیز کر دیا گیا

لالی وڈ کی نئی فلم ’’سات دن محبت ان‘‘ کے ٹریلر کے بعد اب فلم کا پہلا گانا ’’یوں ہی راستے‘‘ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ’’یوں ہی راستے‘‘ کے عنوان سے فلم کے پہلے گانے کی صرف آڈیو جاری کی گئی ہے۔ یہ گانا معروف پاکستانی گلوکاروں آئمہ بیگ اور علی سیٹھی کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ گیت باقاعدہ ایک تقریب کے ذریعے پیش کیا گیا جہاں گلوکاروں نے لائیو پرفارمنس دی۔ تقریب میں فلم کے مرکزی کردار اداکارہ ماہرہ خان اور شہریار منور بھی موجود تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »