عدالت کا سری دیوی کی موت کی تحقیقات کرانے سے انکار

بھارت کی ایک اعلیٰ عدالت نے سری دیوی کی حادثاتی موت کی دوبارہ تحقیقات کرانے سے انکار کر دیا۔رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش کے سنیل سنگھ نامی شخص کی جانب سے ’’پبلک انٹرسٹ لٹیگیشن‘‘(پی اے آئی) یعنی عوامی دلچسپی کے

تحت سری دیوی کی موت کی تحقیقات کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نہ صرف اداکارہ کی موت کی نئے سرے سے تحقیقات کی جائے بلکہ جہاں وہ رہ رہی تھیں اس ہوٹل کے سٹاف سمیت اداکارہ سے جڑے تمام افراد سے بھی تفتیش کا حکم دیا جائے، تاہم عدالت نے سنیل سنگھ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے دوبارہ تحقیقات کو غیر اہم قرار دیدیا


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.