Daily Taqat

معروف بھارتی اداکار اندر کمار کی خودکشی کی ویڈیو وائرل ہوگئی

ممبئی : بالی ووڈ ایکشن ہیرو اندر کمار کی مرنے سے پہلے خودکشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اندر کمار کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویڈیو نے اُن کی موت پر کئی سوال کھڑے کر دیئے

اندر کمارہاتھ میں شراب کی بوتل اُٹھائے اپنی ناکامی کا شکوہ کرتے ہوئے رو رہے ہیں اور ویڈیو میں یہ بھی کہ رہے ہیں اداکار بننے آیا تھا لیکن کامیابی کے بعد میری عیاشیوں نے مجھے کہیں کا نہیں چھوڑا۔

اداکار اندر کمار نے اپنی ویڈیو میں مداحوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر مجھ دیکھ کر کچھ سیکھ سکتے ہو تو سیکھ لو ورنہ کل آپ بھی ہاتھ میں موبائل لئے اور شراب نوشی کرتے ہوئے خودکشی سے قبل ویڈیو بنا رہے ہوگے۔اندر کمار کی خودکشی کی ویڈیو پر اُن کی اہلیہ پل لوی کمار نے پریس کانفرنس میں وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اندر کمار کی موت دل کو دورہ پڑنے کے سبب ہوئی تھی جب کہ سوشل میڈیا پر گردش کردہ ویڈیو اُن کی ریلیز نہ ہونے والی فلم ’پھٹی پڑی ہے یار ‘کا ایک سین ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »