Daily Taqat

اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری نے بھی ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھا لیا

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکاراؤں نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری نے ایمنسٹی سکیم میں حصہ لے لیا۔ اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری نے 4 کروڑ روپے ایمنسٹی سکیم میں ظاہر کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری نے 20 لاکھ روپے ایف بی آر کو جمع کروا کر 4 کروڑ روپے سفید کر لیے۔ سٹیج اداکارہ ندا چوہدری ایف بی آر میں سائرہ کے نام سے رجسٹرڈ ہیں۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اداکارہ ندا چوہدری کے خفیہ اکاونٹ میں 3 کروڑ 10 لاکھ روپے تھے اور ایف بی آر 3 کروڑ 10 روپے کے خلاف کارروائی کر رہا تھا۔ تاہم ادکارہ ندا چوہدری نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کالا دھن سفید کر لیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »