Daily Taqat

شاہ رخ خان فلم ’’سلیوٹ‘‘ کی عکسبندی رواں سال ستمبر میں شروع کریں گے

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان بھارتی خلاء باز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سلیوٹ‘‘ کی عکسبندی رواں سال ستمبر میں شروع کریں گے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق اداکار شاہ رخ خان بھارتی خلاء باز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سلیوٹ‘‘ کی عکسبندی رواں سال ستمبر میں شروع کریں گے۔ جس کی عکسبندی ایک ماہ تک جاری رہے گی۔ جس کے بعد شاہ رخ خان فلم ’’زیرو‘‘ کی تشہیر کے لئے بریک لیں گے۔ فلم میں شاہ رخ بھارتی خلاء باز راکیش شرما کا کردار ادا کریں گے۔ یاد رہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ شاہ رخ کسی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کام کریں گے۔ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ رواں سال 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »