Daily Taqat

سنجے دت تیلگو فلم کے ہندی ریمیک کی عکسبندی کیلئے جلد کام شروع کریں گے

بالی وڈ اداکار سنجے دت تیلگو فلم ‘پراستھانم کے ہندی’ ریمیک کی عکسبندی لکھنئو میں جلد شروع کریں گے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق ہدایتکار دیوا کٹاتیلگو فلم ’’پراستھانم ‘‘ کی ہندی ریمیک فلم کی عکسبندی کے لئے لکھنئو کے علاقے گومٹی نگر میں امبیڈکر پارک، اندرا گاندھی پراتشتھان، حضرت گنج میں جہانگیر آباد محل، چوک میں رومی دروازہ اور پرانے شہر میں چند مقامات دیکھے ہیں۔ جبکہ انہوں نے عکسبندی کے لئے چند گھر بھی دیکھے ہیں۔ لیکن ابھی ان مقامات کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔ فلم کی عکسبندی 23 یا 24 مئی کو شروع ہونے کا امکان ہے جو لکھنئو میں 2 ماہ تک جاری رہے گی، فلم کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »