Daily Taqat

کرینہ سے زیادہ میرے قریب سلمان خان ہیں، کرشمہ کپور

بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا ہے کہ کرینہ کپور خان سے زیادہ میرے قریب سلمان خان ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق کرشمہ کپور نے کہا ہے کہ سلمان خان سے میرا رشتہ بہت پرانا ہے اور اس لئے کرینہ کپور خان سے زیادہ

میرے قریب سلمان خان ہیں۔ کرشمہ نے کہا ہے کرینہ میری چھوٹی بہن ہے اور میں اسے اپنے بچوں کی طرح سمجھتی ہوں۔ کرشمہ اور سلمان خان 90 کی دہائی میں بہترین جوڑی تصور کی جاتی تھی۔ ان کی مشہور فلمیں ’’انداز اپنا اپنا‘‘، ’’بیوی نمبر 1‘‘ ’’جیت‘‘ اور ’’جڑواں‘‘ شامل ہیں۔ اور اب شائقین سلمان اور کرینہ کی جوڑی کو پسند کرتے ہیں۔ ان کی فلموں میں ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ اور ’’باڈی گارڈ‘‘ شامل ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »