Daily Taqat

ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا

بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے اپنے شوہر اکبر رشید سے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق انعم مرزا کی 2016 میں بھارتی شہری اکبر رشید سے شادی

ہوئی تھی۔ طلاق کے حصول کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ لیکن اس معاملے کی قانونی کارروائی ان دنوں جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق انعم مرزا ایک فیشن ڈیزائنر ہیں اور ان کی تمام تر توجہ اپنی بہن ثانیہ مرزا کے فیشن آؤٹ لیٹ پر مرکوز رہتی ہے۔ واضح رہے کہ سال 2016 میں ہوئی انعم مرزا کی شادی پر بالی ووڈ ستارے سلمان خان، پرنیتی چوپڑا اور ارجن کپور سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔ شادی کے دوران ثانیہ مرزا کی اپنی بہن کے ساتھ ایک تصویر بھی سوشل میڈ یا پر وائرل ہوئی تھی اور اس موقع پر ثانیہ مرزانے اپنی بہن کے لیے نیک تمناؤں کے پیغامات بھی بھیجے تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »