Daily Taqat

راحت فتح علی خان نے بھارتی گلوکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے سوشل میڈیا پر شہرت میں بھارت کے صف اول کے گلوکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ غیرملکی ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خاں کے بزنس ڈائریکٹراور پروڈیوسر سلمان احمد نے سوشل

میڈیا کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ عرصہ قبل یوٹیوب پرایک چینل لانچ کیا تھا۔ جس کے ذریعے دنیا بھرمیں لوگوں کی بڑی تعداد نے راحت کے گیت سنے اورانھیں پسند کیا۔ ایک طرف تو فلمی گیت تھے اوردوسری جانب قوالیوں کے علاوہ آڈیو البم بیک ٹو لو کے گیت ضروری تھا شامل ہے۔ اس گیت کو دنیا بھر کے 386 ملین لوگوں نے دیکھا اورابھی بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران ہی راحت فتح علی خاں کے چینل کو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں سے تجاوز کرگئی ہے۔ جبکہ ان کے مقابلے میں بھارت کے معروف گلوکاروں اور موسیقاروں کو بڑے مارجن سے مات ملی ہے۔ رپورٹ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ راحت فتح علی خاں کے چینل کو دیکھنے والوں کی بڑی تعداد کا تعلق بھارت اور پاکستان سے ہے۔ لیکن لاکھوں کی تعداد میں دنیا بھر میں بسنے والے لوگ بھی اس کا حصہ ہیں۔ جس کی بدولت آج بالی ووڈ اوربھارتی میوزک انڈسٹری پر راج کرنے والے گلوکار اور موسیقار مقبولیت کی ریس میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »