پاکستانی ہیرو فواد خان کو انڈیا کی آنے والی نئی فلم میں کاسٹ کرنے کا امکان

ممبئی: پاکستانی ہیرو فواد خان کوبھارتی فلم میں کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد خان نے 2014 میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم خوبصورت سے ڈیبیو کیا تھا، جس کے بعد ان کی ایک اور فلم کپور اینڈ سنز ریلیز ہوئی۔فواد خان کی تیسری بولی وڈ فلم اے دل ہے مشکل تھی، جو 2016 میں ریلیز ہوئی، 2017 ان کے لیے اچھا سال ثابت نہیں ہوا اور انہیں بالی ووڈ میں کوئی فلم نہ ملی، تاہم سال بھر بھارتی میڈیا میں ان کے چرچے رہے۔اب خبر ہے کہ فواد خان کو ایک اور بولی وڈ فلم میں عالیہ بھٹ اور سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔ فلم پروڈیوسر اور لکھاری پنکج ڈوبے اپنی کتاب لو کری پر فلم بنانے جا رہے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.