Daily Taqat

میری کوشش ہوتی ہے کہ میری فلمیں لوگوں کے وقت اور پیسے کا ضیاع نہ ہوں، دیشا پٹانی

بالی وڈ اداکارہ دیشا پتانی نے کہا ہے کہ میری فلمیں لوگوں کے وقت اور پیسوں کے قابل ہونی چاہیئں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق اداکارہ دیشا پتانی نے کہا ہے کہ ان کا فلم انڈسٹری میں دوسرے اداکاروں کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ اس کے برعکس وہ اچھی اور معیاری فلموں کا حصہ بننے پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔ جو لوگوں کو ہمیشہ یاد رہیں، ایک وقت تھا جب میں نروس ہوتی تھی۔ لیکن اب میں سخت محنت اور شائقین کو تفریح فراہم کرنا چاہتی ہوں۔ میرا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ میری فلمیں لوگوں کے وقت اور پیسوں کے قابل ہوں۔ جب لوگ میری فلمیں دیکھنے آئیں تو وہ خوش ہو کر سینما سے جائیں اور میری فلمیں لوگوں کے وقت اور پیسے کا ضیاع نہ ہوں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »