ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے بولڈ فوٹو شوٹ کروالیا

پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ ایمان علی کو بولڈ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا اور تصاویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق خدا کیلئے،بول اور ماہ میر فلموں میں اپنی

اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ایمان علی کے بولڈ فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر شہزاد نور نامی ماڈل کے اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں جبکہ یہ تصاویر فراز منان فوٹو شوٹ کی جانب سے بنائی گئی ہیں۔تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد اداکارہ کو مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ان تصاویر کو شہزاد نور کے اکاؤنٹ سے ہٹا دیا گیا مگر اس سے پہلے کہ تصاویر کو ڈیلیٹ کیا جاتا وہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.