Daily Taqat

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کانز پہنچ گئیں

دنیا کے سب سے بڑا فلمی میلہ فرانس کے شہر کانز میں جاری ہے جہاں چوتھے روز بھی ستاروں کی رعنائیاں عروج پر ہیں ۔

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان بھی فرانس کے شہر کانز میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان 15 مئی کو ریڈ کارپٹ پر اپنے جلوے بکھیریں گی۔

جبکہ  ایشورائے بچن اپنی بیٹھی آردھیا کے ساتھ کانز پہنچ گئی ہیں ۔71ویں سالانہ کانزانٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا میلہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی تمام تر جگمگاہٹ اور رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے جہاں ریڈ کارپٹ پر سب سے منفرد نظر آنے کی کوشش کرتیں اداکارائیں نت نئے دلکش ملبوسات پہن کر جلوۂ گر ہوئیں۔

ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتے ہوئے ہالی وڈ اور بالی وڈ ستاروں نے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔

کانز فلم فیسٹیول میں نئی ڈرامہ فلم ‘Zimna Wojna’کی کاسٹ نے فلم کی اسکریننگ سے قبل ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے اور فوٹو گرافروں کو خوب پوز دئیے جبکہ کوئین کنگنا رناوٹ اور دپیکا پڈوکون نے چوتھے روز بھی واک کیا ور دیکھنے والوں کو داد دینے پ رمجبور کر دیا۔8مئی سے 19مئی تک جاری رہنے والے کانز فلم فیسٹیول میں فلموں کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے جس میں ہر روز کسی نہ کسی فلم کا پریمیئر ہوگا اور اس کی فلم اسٹار کاسٹ اپنے مداحوں کے سامنے ہوگی۔گیارہ دن تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں اداکاروں، ہدایت کاروں اور موسیقاروں سمیت فلمز سے جڑے دیگر افراد بھی شریک ہوں گے جبکہ بہترین کام کرنے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔

پیرس میں فلم فیسٹیول کے موقعے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ اداکاروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »