جیکی شروف بھارتی ایرانی فلم ’’ڈیولس ڈاٹر ‘‘ میں جلوہ گر ہوں گیں
بالی وڈ اداکار جیکی شروف بھارتی ایرانی فلم ’’ڈیولس ڈاٹر ‘‘ میں مختصر کردار ادا کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں جیکی شروف کا کہنا ہے
کہ میری فیشن ڈیزائنر لکی مورانی کی ایرانی بھارتی فلم ’’ڈیولس ڈاٹر ‘‘ میں کیمیو اپیئرینس ہو گی، اس سے قبل میں11 زبانوں میں فلمیں کر چکا ہوں اور یہ 12 ویں زبان ہو گی جو میں فلم میں بولوں گا،فلم کا حصہ بننے پر بے حد خوشی ہے۔ فلم کے حوالے سے مذید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔