کینسر کے مرض میں مبتلا عرفان خان چند ماہ کے مہمان

بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار عرفان خان کے حوالے سے افسوسناک خبر، کینسر کے مرض سے جنگ جاری، اداکار کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔بالی ووڈ میں اپنی منفرد اور جاندار اداکاری سے مشہور اداکار عرفان خان نیورو

اینڈو کرائن کینسر نامی موذی مرض میں مبتلا ہیں۔ عرفان خان علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔بھارتی صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ عرفان خان کی طبیعت مسلسل بگڑ رہی ہے اور وہ صحت یابی کی جانب جانے کے بجائے مزید بیمار ہوتے جارہے ہیں۔ بھارتی صحافی نےدعویٰ کیا ہے کہ عرفان خان کے انتہائی قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ عرفان خان کینسر کی ابتدائی نہیں بلکہ آخری سٹیج پر ہیں جب کہ ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ وہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک زندہ نہیں رہیں گے۔صحافی نے چند گھنٹوں بعد ہی اپنی یہ ٹویٹ ہٹادی لیکن اس وقت تک یہ خبر وائرل ہو چکی تھی


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.