اہم خبرِیں
اسپیس ایکس کے فالکن راکٹ نے 57 سیٹلائٹ خلا میں پہنچا دیے بیروت دھماکہ، حکومت مخالف مظاہرے مانچسٹر ٹیسٹ، انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں‌ سے شکست دے دی کوئی شرم کوئی حیا ہوتی ہے، بلال سعید اور صبا قمر کی مسجد میں گ... غازی فیصل خالد اسلام کا ہیرو ہے ،آل پارٹیز سٹوڈنٹس یوتھ کانفرن... تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ اور ریاست مدینہ عصا نہ ہو تو کلیمی ہے کارِ بے بنیاد! مال اور اعمال آخر مسئلہ کشمیر کیسے حل ہوگا؟ کشمیر پر بھارت اب معاہدہ شملہ کے پیچھے نہیں چھپ سکتا زیب النسا محترمہ زیب النساء زیبی ، نام ہے ایک عہد کا! خیبرپختونخواہ حکومت کو درپیش چیلنجز ہمارے اپنے خود کش بمبار مانچسٹر ٹیسٹ، پاکستان نے انگلینڈ کو 277 رنز کا ٹارگٹ دے دیا مریم نواز کی نیب طلبی بیروت دھماکا میزائل حملہ ہوسکتا ہے، لبنانی صدر عالمی بینک کے پاکستان میں 11 بلین ڈالر کے منصوبے زیر تکمیل ہیں... ایف آئی اے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسران کے خلاف کاروائی... فوج نے کراچی میں آپریشن شروع کردیا مظفر علی سید اور ''تنقید کی آزادی

انشا اللّہ ہمایوں سعید بہت جلد اداکاری سیکھ جائیں گے، نعمان اعجاز

انشا اللّہ ہمایوں سعید بہت جلد اداکاری سیکھ جائیں گے، نعمان اعجاز

شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار نعمان اعجاز نے اداکار ہمایوں سعید کی اداکاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے ایک دن ہمایوں سعید بھی حادثاتی طور پر اداکاری سیکھ جائیں گے۔

حال ہی میں اداکار نعمان اعجاز کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں وہ اداکار و رائٹر واسع چوہدری کے ساتھ لائیو سیشن کرتے نظر آرہے ہیں۔

دوران شو نعمان اعجاز اور واسع چوہدری اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی اداکاری پر طنزیہ تبصرہ کر تے دکھائی دیے۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ ’میں کل رات سوشل میڈیا پر کچھ مواد تلاش کر رہا تھا تو اُسی دوران ہمایوں سعید کی ایک ویڈیو کلپ سامنے آگئی جسے دیکھ کر میں یہ کہنا چاہوں گا کہ وقت کے ساتھ لوگ بہت کچھ سیکھ جاتے ہیں لیکن ہمایوں ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

نعمان اعجاز نے ہمایوں سعید کی اداکاری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ اگر ہمایوں سعید اِسی طرح محنت کرتے رہے تو وہ ایک دن ضرور حادثاتی طور پر اداکاری سیکھ جائیں گے۔

اداکار نے کہا کہ ’میرا اللّہ پاک پر پورا ایمان ہے اور انسان کو اللّہ کی ذات سے مایوس نہیں ہونا چاہیے تو انشا اللّہ ہمایوں کو بھی ایک دن کام آجائے گا۔

ہمایوں سعید کی اداکاری پر تبصرے کے بعد واسع چوہدری نے نعمان اعجاز سے اداکار عدنان صدیقی کی اداکاری کے بارے میں سوال کیا جس پر نعمان اعجاز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’عدنان صدیقی صاحب بھی ہمایوں کے پیشوا ہیں، اُن ہی کے نقشِ قدم پر چلتے ہیں۔

اس کے علاوہ نعمان اعجاز نے عدنان صدیقی کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر اللّہ پاک نے اِس عُمر میں عدنان صدیقی کو مقبولیت اور ترقی کی نعمت سے نوازا ہے تو میرا اندازہ ہے کہ ابھی زیادہ دیر نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے  کہ نعمان اعجاز کے اِس طنزیہ تبصرے پر جہاں اُن کے مداح اُن کو سرہاتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین اداکار کے اِن باتوں پر ناخوش بھی نظر آرہے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.