Daily Taqat

بھارتی اداکارہ کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی

جیکولین فرنینڈس کی گاڑی کل رات ایک حادثے کا شکار ہو گئی۔ جیکولین اس وقت سلمان خان کے گھر منعقد ہونے والی پارٹی سے واپس آرہی تھیں۔ یہ پارٹی سلمان خان کی طرف سے ان کی نئی آنے والی فلم ‘ریس 3’ کی کاسٹ اور کریو کے لئے دی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رات 2 بجے کے قریب جیکولین پارٹی سے واپسی کے راستے میں تھیں جب ان کے ڈرائیور نے گاڑی ایک رکشے

سے ٹکرا دی۔ حادثے کے وقت جیکولین فرنینڈس کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھیں۔ خوش قسمتی سے انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں تاہم ٹکر کے باعث ان کی کار کی ہیڈ لائٹ ٹوٹ گئی۔ جب کہ رکشے والے کو بھی زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔ حادثے کے بعد جیکولین اور ان کے ڈرائیور جائے حادثہ سے فوراً روانہ ہوگئے۔ یاد رہے کہ جیکولین فرنینڈس اس سے قبل بھی فلم ’ریس3‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر حادثے کا شکار ہوگئی تھیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »