Daily Taqat

جاندار کردار والی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی تو ضرور کام کروں گی، نیلم منیر

اداکارہ و ماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں اچھے موضوع اور جاندار کردار والی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی تو ضرور کام کروں گی۔ نیلم منیر کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنے کیرئیر کی پہلی فلم سائن کی تو اس کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار احسن خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ شروع شروع میں ہمیں کچھ دشواری ہوئی لیکن پھر احسن خان جو میرے سینئر ہیں اور تجربہ کار بھی، انھوں نے میری بہت رہنمائی کی۔ اسی لیے فلم میں میری پرفارمنس کو بہت سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے فلم کو دیکھا، ان کی طرف سے ملنے والا رسپانس میرے لیے اعزاز سے کم نہیں ہے۔ اس وقت ہمارے پاس پڑھے لکھے فلم میکرز کی بڑی تعداد موجود ہے، یہ تمام لوگ بڑی محنت اور لگن کے ساتھ فلمیں پروڈیوس کرنے میں لگے ہیں۔ ایسے میں اگریہ لوگ صرف اچھے اور منفرد موضوعات پرفلمیں بنائیں تو ہمارے سینما گھروں کی ویرانیاں کم ہوسکتی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »