پاکستان کے نامور میزبان و سیاست دان عامر لیاقت کئی مرتبہ ایسے متنازع بیانات دے چکے ہیں جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا بنایا گیا لیکن بعدازاں متعدد مرتبہ غلطی کا احساس ہونے پر انہوں نے اپنے بیان پر معافی بھی مانگ لی۔
اور ایسا ہی کچھ انہوں نے اس بار بھی کیا جب ان کے ایک نامناسب مذاق کے باعث انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
Shame on everyone who keeps hiring him, shame on everyone who keeps cheering him on, shame on everyone in the audience who clapped pic.twitter.com/A2Qk8DUkeH
— Hassan Choudary (@hassanchoudary) May 1, 2020
عامر لیاقت نے اپنے ٹی وی شو میں عدنان صدیقی کو مدعو کیا اور اس دوران آنجہانی بولی وڈ اداکارہ سری دیوی اور عرفان خان کے انتقال پر عدنان صدیقی سے نامناسب مذاق کیا۔
شو کے دوران عامر لیاقت نے عدنان صدیقی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ جس کے ساتھ کام کرتے ہیں وہ مر جاتا ہے جبکہ عدنان صدیقی نے انہیں خاموش کرواتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ باتیں ان کے لیے مذاق نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عدنان صدیقی نے بھی ایک بیان میں واضح کیا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ عامر لیاقت کے شو کا حصہ بنے۔
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) May 1, 2020
اور اب عامر لیاقت نے خود اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے حوالے سے ایک وضاحتی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی، جس میں انہوں نے عوام سے اپنے نامناسب مذاق پر معافی مانگ لی۔
اپنے وضاحتی بیان میں عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ’کل کے شو میں کچھ ایسی باتیں ہو گئی تھی جو سبقت لسانی سے ہو گئی تھیں، سبقت لسانی کہتے ہیں جب آپ الفاظ پر قابو نہ رکھ پائیں’۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ براہ راست شو میں ایسا ہوتا ہے، کوئی ایسی بڑی بات اس لحاظ سے نہیں تھی کہ میں اس پر فوری غور کرتا لیکن بعد میں نے غور کیا تو اندازہ ہوا کہ واقعی یہ غلط بات تھی، انسانیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں ایسی بات نہیں کرنی چاہیے تھی، اس لیے میں معافی مانگتا ہوں‘۔
I am sorry
Amir Liaquat pic.twitter.com/EdyscYv2TZ
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 2, 2020