Daily Taqat

میری شادی ارینج نہیں بلکہ لو میرج تھی

بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن نے ایشوریا رائے سے اپنی شادی کے بارے اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی ارینج نہیں بلکہ لو میرج تھی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ امیتابھ بچن کے صاحبزادے اور فلم انڈسٹری

میں ناکامی کا منہ دیکھنے والے ابھیشک بچن نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایشوریا کی شخصیت سے کافی متاثر تھے اور ان کو پسند کرتے تھے لیکن کبھی اس بات کو اظہار کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔سابق حسینہ عالم سے پیار کے اظہار بارے بتاتے ہوئے ابھیشک بچن کا کہنا تھا کہ2007 ءمیں ٹورنٹو میں فلم’گرو‘ کے پریمیئر کے موقع پر انہوں نے ایشوریا سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کا فیصلہ کیا اور پریمیئر ختم ہونے کے بعد ہوٹل کی بالکونی میں اداکارہ کو سخت سردی میں اکیلے پاکر گھبراتے ہوئے محبت کا اظہار کردیا اور کہا کہ کیا وہ ان سے شادی کریں گی۔جس کے بعد ایشوریا نے وقت ضائع کئے بغیر ان کی پیشکش کو قبول کرلیااور وہ لمحہ میری زندگی کا سب سے اہم تھا۔خیال رہے کہ ابھیشک بچن اور ایشوریا ایک ساتھی 8 فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ’سرکار راج‘ اور ’امراؤ جان ‘قابل ذکر ہیں جبکہ دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام ارادھیا ہے اور اس کی عمر 6 سال ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »