Daily Taqat

اپنی زندگی میں میرا سے زیادہ جھوٹ بولنے والی خاتون نہیں دیکھی، ماہرہ خان

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے فلمسٹار میرا کو جھوٹوں کی نانی اوراپنی والدہ کی عمر کی خاتون قرار دیدیا۔ ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا میں نے اپنی پوری زندگی میں میرا سے زیادہ جھوٹ بولنے والی خاتو ن نہیں دیکھی۔ وہ

غلط انگریزی بول کر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں تا کہ ان کو شہرت مل سکے۔ مگر اب میرا کو اپنی غلطیوں کا اعتراف کر کے توبہ کرلینی چاہیے۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا میرا، میری شہرت سے بلاوجہ خوفزدہ رہتی ہیں۔ حقیقت میں وہ میری والدہ کی عمر کی ہیں، لیکن وہ آج بھی خود کو 26 سال کی دوشیزہ کے طور پر متعارف کرواتی ہیں۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ میرا فلمی صنعت میں کب آئی تھیں اور آج ان کی عمر کیا ہے۔ معروف اداکارہ نے کہا اگر حقیقت کی نظر سے دیکھا جائے تو میرا کے عروج کا باب بند ہوچکا ہے اور اب کوئی فلمساز انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کو تیار نہیں ہے۔ وہ خود کو میڈیا میں ان رکھنے کیلئے اس قسم کی حرکتیں کرتی رہتی ہیں۔ ماہرہ خان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آئندہ چند روز میں میرا کے حوالے سے دلچسپ انکشافا ت سامنے آنیوالے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »