Daily Taqat

ہمایوں سعید کی فلم نے شنگھائی آرگنائزیشن کوآپریشن فلم فیسٹیول میں خصوصی ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سٹار اداکار ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم ’پنجاب نہیں جاوں گی‘ نے شنگھائی آرگنائزیشن کوآپریشن فلم فیسٹیول میں خصوصی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ چین میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) فلم فیسٹیول کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں پاکستانی فلم ’پنجاب نہیں جاوں گی‘ نے خصوصی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ جب کہ ایوارڈ وصول کرنے کے لیے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ مہوش حیات خود وہاں موجود تھے۔ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ایوارڈ وصول کرنے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے کچھ دنوں سے چین میں موجود ہیں اور وہ ایس سی او فلم فیسٹول میں شرکت کرنے پر شکرگزار ہیں۔ جس میں ان کی دو فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔ دوسری جانب اداکار ہمایوں سعید نے بھی ایوارڈ وصول کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ جیتنے پر فلم کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جب کہ یہ ایوارڈ نہ صرف پاکستان کے لیے عید کا تحفہ ہے بلکہ فخر کا باعث بھی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »