Daily Taqat

ہرشالی ملوترا اب کیسی دکھائی دیتی ہیں

تین برس قبل ریلیز ہونے والی فلم میں معصوم پری دکھائی دینے والی اب پہلے سی بھی زیادہ خوبصورت اور جاذب نظر ہوگئی ہے 2015 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی شہرہ آفاق فلم بجرنگی بھائی جان میں بھلے

ہی سلمان خان کی اداکاری نے کسی کو متاثر کیا ہو یا نہ کیا ہو مگر اس فلم میں مرکزی کردار میں دکھائی دینے والی ہرشالی کی دل کو چھو لینے والی اداکاری نے سب کو اپنا گرویدہ کر لیا تھا ۔ہرشالی نے تین برس کے عرصے میں بھی خود کو شوبز انڈسٹری سے دور نہیں کیا اور مختلف ایونٹس میں حصہ لے کر خود کو اس شعبے سے وابستہ رکھا۔ اسی دوران ہرشالی کی ملاقات اداکارہ کرشمہ کپور سے ہوئی جو اسے ایک نظر دیکھ کر مبہوت رہ گئیں اور فوراً خواہش ظاہر کی کہ وہ ہرشالی کے ساتھ ایک تصویر بنوانا چاہتی ہیں، کرشمہ نے ہرشالی اور اپنے لئے ایک جیسا جوڑا منگوایا اور فوراً اس کے ساتھ تصویر بنوا لی۔ہرشالی اس سے قبل نجی ٹی وی چینلز کے ڈراموں جودھا اکبر ، قبول ہے اور لوٹ آئو ترشا میں کام کر چکی ہیں۔ ان سب سیریلز میں تو ان کی اداکاری کو سب نے سراہا لیکن ان کی شناخت صرف بجرنگی بھائی جان بنی جو باکس آفس پر بھی سپرہٹ رہی۔ہرشالی ابھی بہت چھوٹی ہے لیکن اس کی اداکاری میں پائی جانے والی بے ساختگی نے اسے کئی بڑی بالی ووڈ ہیروئنز سے اچھا اداکار ثابت کیا ہے۔ ہرشالی کے حوالے سے بالی ووڈ ڈائریکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہرشالی ان کی فلم میں ایک اہم کردار ادا کرے تاکہ ان کی فلم کو بھی ویسی ہی کامیابی مل سکے جو بجرنگی بھائی جان کو ملی تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »