Daily Taqat

ہالی وڈ اداکارہ لوئس لین 69 برس کی عمر چل بسیں

سن 70 اور 80 کے عشرے کی معروف فلم سپر مین کی لوئس لین 69 برس کی عمر چل بسی۔ لوئس لین کا اصل نام مارگوٹ کڈر تھا۔ کڈر کی منیجر کمیلا فلکسمین کے مطابق اداکارہ کی موت مونٹانا میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

موت کے وقت کڈر مطمئن تھیں۔ کینیڈا میں پیدا پونے والی اداکارہ نے 70 سے زائد فلموں اور ڈرامہ سیریل میں کام کیا۔ ڈرامہ سیریز ’’ہنٹنگ آوور‘‘ ان کی غیر معمولی ڈرامی سیریز ثابت ہو ئی۔ کڈر نے 1978 میں 20 سال کی عمر میں سپرمین فلم میں کرسٹوفر ریو کے ساتھ لازوال اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس فلم نے کامیابی کے کئے جھنڈے گاڑھے۔ اسی بنیاد پر اس فلم کے تین سیکوئل بھی بنائے گئے۔ اداکارہ کے انتقال پر ہالی وڈ اسٹار سمیت امریکا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جا ری ہے جو اپنے اپنے الفاظ اور اندازمیں سپر مین کی لوئس لین کو خراج پیش کر رہے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »