اہم خبرِیں
افغانستان میں تعینات جارجیا کے 28 فوجی کرونا وائرس میں مبتلا ملک میں کورونا وائرس کے 2751 نئے کیسزرپورٹ، 75 مریض جاں بحق بھارت اپنے دفاع پر بے پناہ وسائل خرچ کررہا ہے‘اکرام سہگل سندھ حکومت کی جانب سے پہلی بار باقاعدہ طور پر تھانوں کا بجٹ من... چینی اور کھانے کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ نیپال نے بھارتی پروپیگنڈا کے رد عمل میں ملک میں تمام بھارتی چی... امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاپان کو 23 ارب ڈالر کے 105 ایف ... ڈریکولا اصل میں کون تھا، حقیت یا آفسانہ؟ مولانا فضل الرحمان کی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سے ... سشانت سنگھ کے بعد اب ایک اور بھارتی اداکار کی خودکشی میڈیا کو پھانسی دینی چاہیے، نعمان اعجاز کا ڈرامہ انڈسٹری پر غص... معروف کامیڈین اور اداکارہ روبی انعم کو دل کا دورہ، اسپتال منتق... پی سی بی کا سلیم ملک اور سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا پر عائد پا... کھلاڑیوں کوخود ہی ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنی ہو گی، مشتاق ... ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ نسلی تعصب پر با... اعلیٰ ترک عدالت نے 'آیا صوفیہ' کی میوزیم کی حیثیت ختم کر دی 8 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث گینگسٹر انکاؤنٹر میں ہلاک چینی برانڈ 'شین' کی جائے نماز کو سجاوٹی قالین فروخت کرنے پر مع... الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا، شیخ رشید سینیٹر سرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سونم کپور کے بعد اب ہمیش ریشیمیا نے بھی شادی رچا لی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ان دنوں شادیوں کا سیزن عروج پر ہے،پہلے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی خبروں کی زینت بنی پھر سونم کپور کی شادی نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ گزشتہ دنوں  اداکارہ نیہا دھوپیا بھی انگدبیدی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں تاہم اب ہمیش ریشمیا نے بھی شادی کرلی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہمیش ریشمیا اور سونیا کپورگزشتہ روزنجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے، جس میں دونوں کے قریبی عزیز اوردوستوں نے شرکت کی۔

ہمیش ریشمیا نے اپنی شادی کی تصاویر فیس بک پر شیئر کیں اور ساتھ میں لکھا ’ہم دونوں ایک ساتھ ہیں اور یہی خوشی کی بات ہے‘۔واضح رہے ہمیش ریشمیا کی یہ دوسری شادی ہے اس سے قبل وہ اور کومل شادی کے بندھن میں بندھے تھے، تاہم 22 سالہ رفاقت کے بعد بالآخر اس شادی کااختتام گزشتہ برس طلاق پر ہوا تھا۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جو اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے، تاہم اس نے گزشتہ روز اپنے والد کی دوسری شادی میں شرکت کی۔ہمیش ریشمیا کی نئی اہلیہ سونیا کپور ٹی وی کی معروف اداکارہ ہیں اور اب تک ڈراما سیریل’کیسا یہ پیار ہے‘، ’جگنی چلی جالندھر‘،’یس باس‘اور’ری میکس‘میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.