بھارتی ہدایتکار کو پانچ سال تک کی سزا ۔ وجہ شرمناک

کرن جوہر اور ہدایت کار روہت شیٹھی ان دنوں رئیلٹی شو ’انڈیاز نیکسٹ سپر اسٹارز‘ میں ججز کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، اسی شو کی وجہ سے کرن جوہر، روہت شیٹھی اور چینل کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑگیا ہے. اس معروف ریائیلٹی شو میں کئی ستارے بھی شرکت کرتے رہتے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے فلمساز کرن جوہر، روہت شیٹھی، شو کی پروڈکشن ٹیم اور چینل کو قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں انہوں نے شو کے ذریعے تمباکو کی

تشہیر کرنے پر 10 روز میں جواب مانگا ہے. قانونی نوٹس کے مطابق کرن جوہر کے شو کو دیکھنے والوں میں بڑی تعداد نوجوانوں کی شامل ہے، ایسے میں تمباکو مصنوعات کی تشہیر سے نوجوانوں پر برے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں لہٰذا شو میں تمباکو کی تشہیر روکی جائے بصورت دیگر مقدمہ درج کیا جائے گا. واضح رہے کہ دہلی کے محکمہ صحت نے فلمساز کرن جوہر سمیت دیگر افراد کے خلاف تمباکو مصنوعات ایکٹ 2003 کے سیکشن 5 کے تحت قانونی کارروائی کی ہے جس میں کم از کم 5 سال قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے.


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.