Daily Taqat

معروف اداکارہ ریشم نے اپنی محبت کا اظہار کر دیا

پاکستانی اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں پاکیزہ محبت کا تصور مشکل ہو رہا ہے البتہ محبت کے دعوے ضرور کئے جاتے ہیں ۔ مجھے اپنے والدین کی کمی کا احساس ہر وقت ہوتا ہے مگر میری بڑی بہن نے بچوں

کی طرح ہماری پرورش کی اور میں ان کو ہی اپنی والدہ سمجھتی ہوں ۔ جب میں پیدا ہونیوالی تھی تو میرے والد اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے اس لئے مجھے والد کی شفقت میسر نہیں آئی اداکارہ ریشم نے خصوصی گفتگو کے دورا ن کہا کہ سینئر اداکارہ بابرہ شریف میری سب سے بہترین دوست ہیں شوبز کی دنیا میں میری سب سے زیادہ دوستی بابرہ شریف سے ہی ہے اور ہم دونوں میں بڑا ہنسی مذاق چلتا ہے مگر اسکے باوجود بھی احترام کا رشتہ موجود ہے ، وہ مجھے اپنے ہاتھ سے اچھے اچھے کھانے بنا کر کھلاتی ہیں۔انہوں نے کہا جب میں چھوٹی تھی تو مجھے بابرہ شریف بڑی اچھی لگتی تھیں اور میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ ایک دن وہ میری سب سے اچھی دوست ثابت ہوں گی انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سارے لوگوں پر اعتماد کر کے دھوکے کھائے ہیں مگر اعتبار کرنے کی عادت اب تک نہیں گئی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »