فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کے باوجود سلمان خان کمائی میں سب سے آگے

بالی وڈ اداکار سلمان خان 2017 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی شخصیت بن گئے ہیں۔امریکی جریدے فوربز نے رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 100 بھارتی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں بالی وڈ اداکار سلمان خان سب سے آگے ہیں۔ سلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ باکس آفس پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی لیکن اس کے باوجود سلو میاں نے اشتہارات اور مختلف برانڈز سے 232 کروڑ 83 لاکھ بھارتی روپے کی آمدنی حاصل کی ہے۔اس فہرست میں کامیاب اداکار و بزنس مین شاہ رخ خان دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 170 کروڑ 5 لاکھ بھارتی روپے کمائے جب کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی 100 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

فوربز میگزین کی فہرست کی خاص بات یہ ہے کہ 100 شخصیات کی مجموعی آمدنی ہر سال گھٹ رہی ہے اور 2015 میں یہ2819 کروڑ ، 2016 میں 2745 کروڑ اور 2017 میں 2683 کروڑ رہی ہے۔فہرست میں چوتھے نمبر پر خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار98 کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے، بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر 82 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے کے ساتھ پانچویں اور عامر خان 68 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے کماکر چھٹے نمبر پر ہیں۔100 بھارتی شخصیات کی فہرست میں ٹاپ 10 میں ایک ہی خاتون اداکارہ پریانکا چوپڑا شامل ہیں جنہوں نے 68 کروڑ روپے کی اور فہرست میں ساتویں پوزیشن پر ہیں۔جب کہ آٹھویں نمبر پر مہندار سنگھ دھونی، نویں پر ہریتھک روشن اور 10 ویں پر رنویر سنگھ موجود ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.