Daily Taqat

ڈیزی ایرانی نے انکشاف کیا کہ 6 سال کی عمر میں انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا

50 اور 60 کی دہائی میں بطور چائلڈ اداکارہ کیریئر کا آغاز کرنے والی ڈیزی ایرانی نے انکشاف کیا کہ 6 سال کی عمر میں وہ فلم “ہم پنچھی ایک ڈال کے” کی شوٹنگ کے سلسلے میں فلم کی ٹیم کے ساتھ مدراس گئی ہوئی تھیں جہاں ان کے گارڈین

نذر نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ڈیزی ایرانی نے بتایا گارڈین نذر نے مجھے دھمکی دیتے ہوئے کہا اگر میں نے اس بارے میں کسی کو کچھ بھی بتایا تو وہ مجھے مار ڈالے گا۔ انہوں نے کہا مجھے وہ کرب آج بھی یاد ہے ۔یاد رہے کہ ڈیزی ایرانی بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار فرحان اور زویا اختر، کوریوگرافر فرح خان اور ساجد خان کی سگی خالہ ہیں۔ اداکارہ ڈیزی ایرانی شاہ رخ خان کی فلم ’’ہیپی نیوایئر‘‘، ’’شیریں فرہاد کی تو نکل پڑی‘‘ اور’’ہاؤس فل‘‘جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کےجوہر دکھا چکی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »