Daily Taqat

اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہرسے علیحدگی کی تصدیق کردی

معروف اداکارہ ، ماڈل اور میزبان وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے علیحدگی کی تصدیق کردی ہے ۔

اسد خٹک اور وینا ملک کی شادی اور پھر جھگڑے خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں۔

اداکارہ وینا نےشوہر کی جانب سے ہاتھ اٹھانے کا الزام لگایا اور بعد ازاں لاہور کے فیملی جج کی عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا ۔

وینا ملک اور اسد خٹک کا معاملہ اتنا آگے بڑھ جانے کے بعد چند مذہبی شخصیات نے آگے بڑھ کر جوڑے میں صلح کی کوشش کی جس کے بعد جھگڑا حل کرنے کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

گزشتہ کئی ماہ سے اسد خٹک اور وینا ملک کے معاملے میں روای خاموش تھا ،خبریں بھی نہیں آرہی تھیں اور جوڑے نے بھی چپ سادھ لی تھی یعنی دونوں طرف سے شادی رہنے یا ختم ہونے کے حوالے سے کوئی اعلان سامنے نہیں ۔

گزشتہ دنوں وینا ملک نے تقریبا ً ایک سال بعد ایک شو میں اسد خٹک سے علیحدگی کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ اب اپنے بچوں کے ساتھ خوشی سے رہ رہی ہیں۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ ’میں سمجھتی ہوں شادی ایک نازک رشتہ ہوتا ہے، میں ایک فنکار ہونے کی حیثیت سے ایک اچھی مثال قائم کرنا چاہتی تھی جب میں نے اپنے کیریئر کے عروج پر شادی کی اور اس شادی کے لیے سب کچھ قربان بھی کیا،اس کے بعد جو تلخیاں ہوئیں میں ان کو کبھی بھی میڈیا پر سامنے نہیں لانا چاہوں گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ کئی تصاویر بھی شیئر کیں جن کو دیکھ کر بالکل اندازہ نہیں لگایا جاسکتا کہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔

اسد خٹک اور وینا کی شادی 25 دسمبر 2013 کو ہوئی تھی اور ان کے2 بچے ہیں۔اداکارہ نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز سن 2000 میں کیا تھا جس کے بعد وہ متعدد پاکستانی فلموں اور ٹی وی پروگرامز میں نظر آئیں۔

بھارت منتقل ہونے کے بعد وینا نے کئی فلموں جیسے ‘’دال میں کچھ کالا‘،’ ‘زندگی 50-50’‘ اور’ ‘سپر ماڈل‘ وغیرہ میں کام کیا۔ وینا بھارتی رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس میں بھی شرکت کرچکی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »