کرسمس ٹری بنانے پرباکسر عامر خان کو قتل کی دھمکیاں موصول

پاکستانی نژاد باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان کشیدگی اور علیحدگی کی خبروں نے میڈیا میں خوب ہنگامہ مچائے رکھا۔ اس صورتحال کی وجہ سے انہیں ذہنی کوفت بھی اٹھانی پڑی اور شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ بیوی سے صلح کے بعد بصد مشکل وہ اس مصیبت سے باہر آئے تھے کہ اب وہ ایک ایسا کام کربیٹھے ہیں کہ جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگی ہیں۔  عامر خان نے کرسمس کے موقع پر اپنی ننھی بیٹی کو خوش کرنے کے لئے اپنے گھر میں ایک کرسمس ٹری بنایا اور سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس کی تصویر پوسٹ کردی، لیکن انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اس کا نتیجہ کیا ہوگا۔ عامر خان نے گزشتہ رات پوسٹ کی گئی تصویر کے ساتھ لکھا ”میری بیٹی جب صبح بیدار ہوگی تو اسے یہ کرسمس ٹری ضرور پسند آئے گا۔ جب ہر کوئی سورہا ہے تو ڈیڈی نے یہ کرسمس ٹری بنایا ہے، لمائسہ (عامر خان کی بیٹی) اسے دیکھ کر بہت خوش ہوگیان کی بدقسمتی کہ صبح ہونے تک انٹرنیٹ پر ان کے خلاف تنقید اور دھمکی آمیز میسجز کا تانتا بندھ گیا۔ غصے سے بپھرے ہوئے ایک صاحب نے عامر خان کو بھیجے گئے میسج میں لکھا ”تمہیں موت آ جائے، اور تمہارے خاندان کو بھی۔ میری دعا ہے کہ موت کا فرشتہ جلد تمہارے پاس آئے۔“ ایک اور صاحب نے عامر کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دیتے ہوئے کہا ”کرسمس ٹری بنانے کے نتیجے میں تمہیں جہنم میں جانا چاہیے۔ تم نے اسلام کو چھوڑ دیا ہے۔“ اسی طرح ایک اورانٹرنیٹ صارف کا کہنا تھا ”کفار کی نقل کرتے ہو،اور ان کے ملحدانہ تہوار مناتے ہو؟ تمہیں اس کی سزا ضرور ملے گی۔“


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.