بالی وڈ سپر سٹار امیتابھ بچن نے عورتوں کی تعریف کردی

ممبئی : بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ خواتین دنیا پر چھا رہی ہیں جو کہ ایک حقیقت ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن کہتے ہیں کہ فلم سیٹس پر خواتین کا کام کرنا قابل ستائش ہے اور خواتین دنیا پر چھا رہی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ اطمینان اور سکون صرف اونچائی چھونے سے ہی نہیں ہوتا بلکہ کام کرنے والی جگہ پر بھی ہوتا ہے اور سیٹ پر کام کرنے والی خواتین میں سکون ،اطمینان ،جاں فشانی ،احتیاط ، خلوص، تعمیل ،منظم کرنے میں مہارت ،نظم و نسق اور پیشہ ورانہ احتیاط پائی جاتی ہے اور اپنے فرائض اور کام کو پورا کرنے میں مہارت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ جب سیٹ پر ایک ہیروئن اور دوسری اس کی ماں ہوتی تھی لیکن اب پورا منظر بدل چکا ہے خواتین دنیا پر چھا رہی ہیں جو قابل تعریف ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.