بالی ووڈ فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار ‘ نے چین میں ریلیز ہونے کے بعد ’دنگل ‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

بالی ووڈ فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار ‘ نے چین میں ریلیز ہونے کے بعد ’دنگل ‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

مسٹر پرفیکشنسٹ کی 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دنگل‘ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے جس نے بھارتی باکس آفس پر 380 کروڑ روپے اور چینی باکس آفس پر ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی تھی۔

اور اب عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ نے بھی بھارت میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد چینی باکس آفس پر دھوم مچادی ہے۔

’سیکرٹ سپر اسٹار‘ نے چینی باکس آفس پر پہلے ہی روز 43 کروڑ 35 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کی ہے۔ یاد رہے کہ فلم ’دنگل‘ نے پہلے روز چینی باکس آفس پر 15 کروڑ کی کمائی کی تھی۔

فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ کی شاندار کمائی کے بعد فلمی پنڈتوں نے چینی باکس آفس پر فلم کی کمائی کے ریکارڈ بننے کی پیش گوئی کی ہے۔

فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ کم بجٹ کی فلم ہے جو عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس تلے بنی ہے جبکہ اس فلم میں عامر خان کامختصر کردار ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.