Daily Taqat

شامی مسلمانوں کی مدد کیلئے ارمینہ رانا اردن پہنچ گئیں

اداکارہ ارمینہ رانا خان شام کے مظلوم مسلمانوں کی امداد کیلئے اردن پہنچ گئی ہیں۔ اداکارہ نے چند روز قبل بین الاقوامی سطح پر کام کرنیوالے ادارے ایچ آر ایف کے تعاون سے شام کے پناہ گزینوں کی مدد کیلئے اردن جانے کا اعلان کیا تھا۔ اس

سلسلے میں ارمینہ رانا خان کا کہنا تھا کہ شام کے مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف نہ صرف متحد ہونے کی ضرورت ہے بلکہ سب کو ان کی عملی امداد بھی کرنی چاہیے۔ شامی مسلمانوں کی حالت زار دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ انہوں نے لوگوں کو دعوت دی کہ اگر کوئی ان کے تعاون سے شامی پناہ گزینوں کی مدد کرنا چاہتا ہے تو وہ اس کیلئے حاضر ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »