Daily Taqat

اداکارہ سونم کپور کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آگیا

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی آنند آہوجا کیساتھ شادی کا کارڈ منظر عام پر آگیا۔ 8 مئی کو بھارتی فلم انڈسٹری کی یہ حسینہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، ان کی شادی ان کے قریبی

دوست آنند آہوجا سے ہونے جا رہی ہے۔ شادی کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔ انیل کپور کے گھر پر سنگیت کا پروگرام جاری ہے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق سونم اور آنند نے شادی کا بلاوا دینے کے لئے ای میل سروس کا انتخاب کیا ہے۔ کپور خاندان نے یہ ای کارڈز مہمانوں کو دعوت نامے کے طور پر بھیجنے شروع کر دیئے۔ سونم کپور کی شادی کا کارڈ نہایت ہی خوبصورتی کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جس میں شادی کے دن کی تاریخ 8 مئی 2018 درج کی گئی ہے۔ اور ساتھ ہی مہندی اور ولیمے کا بھی دعوت نامہ ہے۔ مہندی کا بلاوا 7 مئی کو جبکہ ولیمہ 8 مئی کو رات میں ہوگا۔ دعوت نامے پر تینوں تقریبات کے لئے ڈریس کوڈ بھی درج کیا گیا ہے۔ کارڈ کے مطابق مہمانوں کے لئے روایتی اور مغربی ملبوسوت کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تقریب میں مہمانوں کی گاڑی کے داخلے کے لئے اسٹیکرز بھی بھیجے گئے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »