Daily Taqat

اداکار جیتندر پر 47 سال بعدجنسی زیادتی کا الزام عائد

بالی وڈ اداکار جیتندر پر 47 سال بعد ان کی کزن نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کردیا۔سوشل میڈیا پر جاری ’می ٹو‘‘تحریک بالی وڈ میں بھی پہنچ گئی جہاں اس کا سب سے پہلا نشانہ ماضی کے اداکار جیتندر بنے ہیں۔جیتندر

پر ان کی کزن نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ بھی درج کرادیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیتندر نےجب ہوس کا نشانہ بنایا تو اس وقت ان کی عمر 18 سال اور جتندر کی عمر 28 سال تھی ۔میں نے بڑی منت سماجت کی مجھے چھوڑ دو لیکن اس نے میری ایک نہیں سنی ۔ جیتندر کی کزن کے مطابق انہوں نے والدین کے انتقال کے بعد مقدمہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا کیوں کہ ان کے والدین کے لیے یہ سب صدمے کا باعث ہوتا۔ اداکار پر الزام لگانے والی کزن کا کہنا ہے کہ ’می ٹو‘ تحریک کی وجہ سے وہ اتنے سالوں بعد یہ سب کہنے کی ہمت آئی ہے۔75 سالہ اداکار کے خلاف ہماچل پردیش میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ان پر الزام لگانے والی کزن نے ان کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ جیتندر نامور اداکار ہیں جنہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور یہ نامور پروڈیوسر ایکتاکپور اور اداکار تشار کپور کے والد ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »