یوم آزادی کے موقع پرمسلح افواج کے نغمے جاری

لاہور: وطن عزیز کی 74واں یوم آزادی کے موقع پر تینوں مسلح افواج کی جانب سے خصوصی نغمے جاری کیے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے مختلف مواقع پر ملی نغمے جاری کیے جاتے رہے ہیں اس بار پاک فوج کی جانب سے وطن عزیز کی 74ویں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی نغمہ جاری کردیا۔

ترجمان پاک فوج نے ‘یوں پاکستان بنا تھا ‘ کے نام سے نغمہ جاری کیا جس کے گلوکار اور موسیقار ساحر علی بگا ہیں جو اس سے پہلے بھی آئی ایس پی آر کے لیے ’پاکستان زندہ باد‘ جیسا مشہور ملی نغمہ جاری کرچکے ہیں۔

یوم آزادی کے موقع پر جاری ہونے والے ملی نغمے میں برصغیر کے مسلمانوں کی قربانیاں اور جدوجہدِ آزادی کو دکھایا گیا ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کی جانب سے بھی ملی نغمہ جاری کیا گیا جس کا عنوان ’میرا جنون‘ رکھا گیا جس کے گلوکار عمران زیک ہیں جب کہ موسیقی اورنگزیب خالدی نے دی ہے۔ نغمے میں پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کو خوبصورت انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور نغمے میں جذبہ حب الوطنی کیساتھ کورونا وائرس سے متعلق امدادی سرگرمیوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

یوم آزادی کے موقع پاک بحریہ نے بھی ملی نغمہ جاری کیا۔ ’پرچم پاکستان کا‘ کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں پرچم کی سربلندی اور حرمت کے لیے قوم کے عزم و حوصلے کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.