Latest news

غلطی ہو جانے پر اسے تسلیم کرلینے میں عار محسوس نہیں کرنی چاہیے ‘ احسن خان

انسان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے اور یہ کامیابی کی سب سے بڑی علامت ہے

:لاہور

اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ اگر انسان سے غلطی ہو جائے تو اس پر ڈٹے رہنے کی بجائے اسے تسلیم کر لینے میں عار محسوس نہیں کرنی چاہیے ، ہمیشہ اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے اور کامیابی حاصل کی ہے ، پاکستان میں شوبز انڈسٹری مجموعی طو رپر بہتری کی جانب گامزن ہے ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے زوال کا ذمہ دار کسی ایک شخص کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا بلکہ سب کا کچھ نہ کچھ کردار ضرور ہے اور ہمیں اسے کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے ۔

اب دوبارہ بہتری کے آثار نظر آنا شروع ہو گئے ہیں جو خوش آئند ہے اور مجموعی طو رپرپاکستان کی شوبز انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ احسن خان نے کہا کہ اپنی غلطی تسلیم کر کے دوبارہ نہ دہرانے کی بھی کوشش کرتا ہوں اور ہر انسان کو ایسا ہی ہونا چاہیے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.