Latest news

‘زندگی تماشا’ کے جائزے کے لیے سنسر بورڈ کا خط اسلامی نظریاتی کونسل کو موصول

‘زندگی تماشا’ کے جائزے کے لیے سنسر بورڈ کا خط اسلامی نظریاتی کونسل کو موصول

اسلام آباد: ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم ‘‘زندگی تماشا’’ کے جائزے کے لیے چیئرمین سنسر بورڈ کا خط اسلامی نظریاتی کونسل کو موصول ہوگیا ہے۔

ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ کونسل نے ترجیحی طور پر اس پر رپورٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل نے شعبہ ریسرچ پر مشتمل چاررکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی فلم کے مرکزی خیال اور ممکنہ معاشرتی اثرات کے بارے میں رپورٹ تیار کرکے چیئرمین کو پیش کرے گی۔

Image result for zindagi tamasha

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی کمیٹی ان آراء کا تقابلی جائزہ لے گی اور اس پر اپنا ابتدائی مؤقف تشکیل دے گی جب کہ کونسل ارکان پر مشتمل کمیٹی بعد میں اس رپورٹ کا جائزہ لے گی۔

Image result for zindagi tamasha

واضح رہے کہ سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم’’زندگی تماشا‘‘اپنے حساس موضوع اورکہانی کے باعث متنازع فلم بن گئی ہے۔ فلم 24 جنوری کو ریلیز کی جانی تھی لیکن سنسر بورڈ نے  فلم کے خلاف مختلف شکایات موصول ہونے اور اعتراض اٹھائے جانے کے بعد فلم کی ریلیز پر تاحکم ثانی پابندی لگادی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.