اہم خبرِیں

حمزہ علی عباسی کی شوبز میں واپسی ، دوست نے تصدیق کردی

کراچی : پاکستانی اداکار  حمزہ علی عباسی کی شوبز میں نئے انداز میں واپسی کی خبر  نے مداحوں کو حیران کردیا ، مستقبل میں حمزہ علی عباسی حب الوطنی کے موضوع پر بننے والی فلموں کی ہدایت کاری کرتے نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ہمایوں سعید نے تصدیق کی ہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکاری کو خیرباد کہنے والے سابق اداکار حمزہ علی عباسی کی ایک نئے انداز میں شوبز میں واپسی ہورہی ہے۔

ایک انٹرویو میں ہمایوں سعید نے اپنے دوست اور ساتھی اداکار حمزہ علی عباسی کے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ کچھ عرصے سے اسکالر بننے کا سوچ رہے تھے، جس کے لیے انہوں نے تعلیم بھی حاصل کرنی شروع کردی تھی۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا دراصل حمزہ علی عباسی نے کچھ مدت کے لیے شوبز کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن مستقبل میں وہ حب الوطنی اور روحانیت پر مشتمل کرداروں میں نظر آئیں گے، اس کے علاوہ حمزہ علی عباسی ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھ رہے ہیں۔

پاکستانی اداکار نے مزید کہا میں حب الوطنی کے موضوع پر فلم بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہوں، جس کی ہدایت کاری حمزہ علی عباسی کریں گے۔ پراجیکٹ کے حوالے سے سوائے نام کے تقریباً ہر چیز مکمل ہے۔

خیال رہے کہ ہمایوں سعید بہترین اداکار ہونے کے ساتھ کامیاب پروڈیوسر بھی ہیں، حال ہی میں ان کا پروڈیوس کردہ ڈراما ’میرے پاس تم ہو‘ کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہا ہے اس کے علاوہ ہمایوں سعید ’جوانی پھر نہیں آنی‘ اور ’جوانی پھر نہیں آنی2‘ کے شریک پروڈیوسر بھی رہ چکے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ ماہ اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اداکاری کو خیرباد کہہ کر اپنے مداحوں کو حیران کردیا تھا، حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزاریں گے اور اسلام کا پیغام عام کریں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.