اہم خبرِیں

درگاہ عالیہ گولڑہ شریف پیرشاہ عبدالحق گیلانی انتقال کرگئے

اسلام آباد: سجادہ نشین درگاہ عالیہ گولڑہ شریف پیرشاہ عبدالحق گیلانی انتقال کرگئے، نمازجنازہ آج بعد نماز عصر درگاہ گولڑہ شریف میں میں ادا کی گئی۔

پیرسید شاہ عبدالحق گیلانی کے جنازے میں کیثر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

تفصیلات کے مطابق برصغیر پاک وہند کی عظیم روحانی خانقاہ سجادہ نشین درگاہ عالیہ گولڑہ شریف پیر شاہ عبدالحق گیلانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ پیرسید شاہ عبدالحق گیلانی مرحوم کی عمر94برس تھی، پیر سید شاہ عبدالحق پیر سید غلام محی الدین کے صاحبزادے اور پیر مہرعلی شاہ گیلانی کے پوتے تھے۔

ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر درگاہ گولڑہ شریف میں ادا کی گئی ہے، روزنامہ طاقت لاہور کی جانب سے پیرشاہ عبدالحق گیلانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.