Daily Taqat

دئبی میں دنیا کے مہنگے ترین جوتے متعارف کرا دئیے گئے

معروف شو ڈیزائنر ماریہ مزاری نے دنیا کے مہنگے ترین جوتے متعارف کروا دئیے، سونے سے تیار کردہ شوز کی ہیروں سے تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی دنیا بھر میں اپنی عجیب و غریب چیزوں اور عمارتوں کے باعث بے حد مشہور ہے۔ دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ، دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ مال، مصنوعی جزائر کے بارے سب جانتے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی کی پہچان میں مزید ایک چیز کا اضافہ ہونے والا ہے۔ وہ دنیا کے مہنگے ترین جوتے ہیں، جن کی نمائش تین روز قبل واحد سیون اسٹار ہوٹل برج العرب میں کی گئی تھی۔ دنیا کے سب سے مہنگے جوتے تیار کرنے والی ڈایزائنر نے ان کی قیمت 1 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر متعین کی ہے، جس کی خریداری کرتے ہوئے امیر آدمی کو کئی مرتبہ سوچنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ دنیا کے مہنگے ترین پیشن ڈائمنڈ نامی جوتوں کو خالص سونے سے تیار کرکے ہیروں سے تزائین و آرائش کیا گیا ہے، مذکورہ جوتوں کو 9 ماہ مدت میں تیار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق معروف شو ڈیزائنر ماریہ مزاری نے پیشن جیولر کے اشتراک سے مذکورہ جوتے تیار کیے ہیں۔

معروف شو ڈیزائنر ماریہ مزاری نے کا کہنا ہے کہ پیشن ڈائمنڈ نامی جوتوں میں متعدد ہیرے لگائے گئے ہیں، لیکن دو ہیرے 15، 15 کیرٹ کے ہیں۔ کمپنی نے سونے اور ہیروں سے تیار کردہ جوتوں کی صرف ایک ایک جوڑی تیار کی ہے، جو صرف کوئی ایک شخص خرید سکتا ہے۔ جبکہ ان کی قیمت بھی کمی بیشی نہیں کی جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »