Daily Taqat

تائیوان : تربوز سے بھرا ٹرک ہائی وے پر بے قابو ہو کر اُلٹ گیا

آئے دن سڑکوں اور ہائے ویز پر ٹریفک حادثے ہونا معمول کی بات ہے جس میں کئی بار کوئی زخمی ہوتا ہے تو کوئی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے تاہم تائیوان میں ٹرک اُلٹنے پر وہاں موجود لوگوں کے منہ میں پانی آگیا۔

ارے حیران مت ہوں ہائی وے پرتیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر اُلٹنے والے اس ٹرک میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس میں موجود درجنوں تربوز ٹرک اُلٹتے ہی سڑکوں پر ہر جگہ پھیلے دکھائی دیئے۔ٹنوں وزنی تربور چاروں اطراف پھیلے دیکھ کر تربوز کھانے کے دیوانوں کے منہ میں پانی بھر آیا تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوالیکن کئی گاڑیاں اور بائیکس حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »