دنیا کا سب سے چھوٹا بچہ 7 ماہ اسپتال میں رہنے کے بعد گھر منتقل

دنیا کا سب سے چھوٹا بچہ اگست 2018 میں 268 گرام وزن کے ساتھ پیدا ہوا تھا، جو کئی ماہ اسپتال میں رہنے کے بعد صحتیاب ہو کر گھر چلا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اگست 2018 میں دنیا کا سب سے چھوٹا بچہ پیدا ہوا۔ پیدائش کے وقت اس کا وزن 268 گرام (9.45 اونس) تھا۔ کیو اسپتال کے مطابق یہ بچہ دنیا کے سب سے چھوٹا زندہ رہ جانے والا بچہ ہے۔ بچے کو پیدائش کے بعد خصوصی نگہداشت میں رکھا گیا تھا، جہاں اس کا وزن 3.2 کلو  ہونے پر 7 مہینے بعد اسے اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا۔

بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ بچہ اتنا بڑا ہو گیا ہے، مجھے یقین نہیں تھا کہ یہ زندہ رہ سکے گا۔

دنیا کے چھوٹے ترین بچے کا گزشتہ ریکارڈ 2009 میں جرمنی میں پیدا ہونے والے بچے کا ہے، جس کا وزن پیدائش کے وقت 274 گرام تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.