دنیا کی مہنگی ترین واڈکا بوتل چوری کرلی گئی

ڈنمارک: دنیا کی سب سے مہنگی سمجھی جانے والی واڈکا کیبوتل چوری ہو گئی، پولیس سراغ لگانے کے لیے سرتوڑکوشش کر رہی ہے کہ آخربوتل کس نے چرائی۔ واڈکا بوتل کی مالیت تقریبا 13 لاکھ امریکی ڈالرز ہے۔

واڈکا کی یہ بوتل کوئی عام بوتل نہیں بلکہ سونے اور چاندی سے بنی تھی جس کا ڈھکن خول دار ہیرے کا تھا۔ واڈکا کی بوتل کو کوپن ہیگن کی ایک بار میں ادھار کے طور پر رکھا گیا تھا جہاں مختلف اقسام کی واڈکا کی بوتلیں نمائش کے لیے رکھی ہوئی ہیں۔

بوتل کا اگلا حصہ چمڑے سے سجا تھا جبکہ اسے تیار کرنے والی کمپنی روسو بالٹیک گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ریڈی ایٹر گارڈ کی نقل بھی اس پر موجود تھی۔ تیرہ لاکھ امریکی ڈالرز کی واڈکا بوتل کا ڈھکن روسی شاہی عقاب کی شکل کا تھا جس میں میں ہیرے جڑے تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ایک شخص روسو بالٹیک واڈکا اٹھا کربار سے باہر بھاگ جاتا ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ علی الصبح بوتل چرانے والا یہ چوربار کا تالا توڑ کرداخل ہوا یا اس کے پاس چابی موجود تھی۔

بار کے مالک کے مطابق یہ بوتل معروف ٹی وی شو ’’ہاؤس آف کارڈز ‘‘ میں بھی دکھائی گئی تھی اورانہوں نے یہ بوتل لیٹویا میں واقع ڈرٹزموٹرکمپنی سے ادھارلی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ لگژری گاڑیاں بنانے والی روسی کمپنی روسو بالٹیک نے قیام کے سو سال پورے ہونے پر یہ تیار کی تھی


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.