برطانیہ میں قیمتی گاڑیوں کو پرندوں کی بیٹ سے بچانے کا انوکھا طریقہ

برطانیہ کے شہر برسٹول میں رہنے والے مقامی لوگوں نے پرندوں کی بٹوں سے گاڑیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے پورے درخت پر لوہے کے کانٹے لگا دئے ہیں۔شہر برسٹول کے علاقے کلفٹن میں امیر ترین لوگ رہائش پذیر ہیں جہاں انہوں نے اپنی قیمتی گاڑیوں کو پرندوں کی بٹوں سے محفوظ کرنے کے لیے درخت کی ایک ایک ٹہنی پر لوہے کے کانٹے لگادیے جس کی وجہ سے کوئی پرندہ بھی درخت پر نا گھونسلہ بنا سکتا ہے اور نا بیٹھ سکتا ہے۔ایسے میں کچھ افراد نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر درخت پر پرندوں کو بیٹھنے سے روکنے کے لیے لوہے کے کانٹے لگانے پر شدید تنقید کی جب کہ اس عمل کو جنگی حیات کے خلاف جنگ بھی قرار دیا جارہا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.