Daily Taqat

مسلسل طعنے اور جھڑکیاں سننے والا پودا مرجھا گیا

طعنے اور بات بات پر دوسروں کا مذاق اڑانا امریکہ اور یورپ کے سکولوں اور تعلیمی اداروں میں ایک عام بات ہے۔

اس وبا کو ’’بُلیئنگ‘‘ کہتے ہیں۔ اس عمل کے خطرناک اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے فرنیچر تیار کرنیوالی ایک کمپنی نے ہزاروں بچوں کے ساتھ ایک تجربہ کیا تا کہ وہ سکولوں میں دوسروں کو برا بھلا نہ کہیں اور اس میں دو پودے استعمال کئے گئے تھے۔ سکولوں کے طالبعلموں سے کہا گیا کہ وہ ایک پودے کو ڈانٹیں اور خوب برا بھلا کہیں۔ جبکہ دوسرے پودے کی تعریف کر کے اس کی ہمت بڑھائیں۔ جب 30 روز بعد اس کے نتائج برآمد ہوئے تو ہر ایک حیران رہ گیا۔ 30 روز بعد صاف اور واضح نتیجہ برآمد ہوا جس پودے کو نفرت انگیز باتیں سنائی گئی تھیں وہ پھیکا پڑ گیا۔ جبکہ دوسرا پودا اچھی طرح نشوونما سے گزرتا رہا اور دوسرے کے مقابلے میں خوب پھلتا پھولتا رہا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »