استعمال شدہ ٹی بیگز پر مصوری کا دلچسپ فن

چائے پی کر استعمال شدہ ٹی بیگز ہمیشہ کچرے کی ٹوکری کی نذر کردیے جاتے ہیں لیکن کیا کوئی سوچ سکتا ہے کہ ان ٹی بیگز کو بھی فن و مہارت سے استعمال کیا جا سکتا ہے ؟

جی ہاں روبی سلویئس نامی فنکارہ ان استعمال شدہ ٹی بیگز کو اپنے منفرد فن مصوری کے ذریعے رنگوں سے سجا ڈالتی ہیں۔

روبی نے ٹی بیگز پر پینٹنگ 3 سال قبل شروع کی جب وہ اپنے فارغ وقت میں چائے پینے کے بعد ٹی بیگز پر مصوری کا ہنر آزماتی تھیں۔

آہستہ آہستہ ان کی دلچسپی اس قدر بڑھی کہ انہوں نے باقاعدہ طور پر 363 دنوں کا پروجیکٹ بنا ڈالا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ روبی ہر دن ٹی بیگز پر کوئی نیا منظر یا نئی چیز  بناتیں اور انہیں رنگوں کی مدد سے دلکش بنا دیتیں۔

اپنے اس فن کو انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر بھی کیا۔روبی کی اس فنکاری کو سب نے بےحد سراہا، حتیٰ کہ ان کے دوست و احباب نے انہیں مختلف ڈیزائن کے ٹی بیگز بھی لاکر دیئے تاکہ وہ اس پر مصوری کا جادو بکھیر سکیں۔

روبی کی ٹی بیگز مصوری اتنی مقبول ہوئی کہ انہیں 2016 میں جاپان سے 26 دن تک ٹی بیگز پینٹنگ کا پروجیکٹ ملا جب کہ گزشتہ برس 2017 میں انہیں فرانس سے پروجیکٹ ملا تھا۔

روبی کی اس فنکاری سے یہ پتہ چلتا ہے کہ انسان اپنی مہارت اور فنکاری سے بظاہر بیکار چیزوں اور کچرے کو بھی نئی شکل دے سکتا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.